بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون کی نئی تصایر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی

بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون کی نئی تصایر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی

بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے لوریل میک اپ برینڈ کی سفیر ہونے کی حیثیت سے دوسری مرتبہ کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کی۔

اس دوران اداکارہ نے ریڈ کارپٹ پر واک کے ساتھ ساتھ میڈیا کانفرنسز اور فوٹو شوٹس کے لیے بہت سے لکس اپنائے۔ خیال رہے کہ دپیکا پڈوکون

اور ان کی اسٹائلسٹ شلینا ناتھانی کو فیشن کے حوالے سے کئی مربتہ تنقید کا نشانہ بنایا جاچکا ہے، گزشتہ سال کانز فلم فیسٹیول میں دپیکا پڈوکون کے ریڈ کارپٹ پر اپنائے انداز کو تو پسند کیا گیا تھا، تاہم دوسرے تمام لکس کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

کانز 2018 میں بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون کی نئی تصایر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی

کانز 2018 میں بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون کی نئی تصایر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی

اس سال دپیکا پڈوکون نے اپنے فیشن کے ساتھ بہت سے نئے تجربے کیے، تاہم ان میں بھی اداکارہ کے کچھ لکس متاثر کرنے میں کامیاب رہے، جبکہ کچھ اس بار بھی متاثر نہ کرپائے۔کانز 2018 مین دپیکا پڈوکون نے کچھ لکس بہت ہی بہترین لکس دیئے اور کچھ نہایت بد ترین، اس دوران اداکارہ نے ڈیزائنر زہیر مراد کا گاؤن زیب تن کیا، جس میں وہ نہایت خوبصورت نظر آئیں۔

کانز 2018 میں بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون کی نئی تصایر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی

کانز 2018 میں بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون کی نئی تصایر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی

میڈیا سے بات چیت کے دوران دپیکا نے سادہ لیکن نہایت اسٹائلش انداز اپنایا۔ دپیکا پڈوکون اس جامنی سوٹ میں نہایت منفرد نظر آئیں، اس انداز میں اداکارہ کو اس سے قبل کبھی دیکھا نہیں گیا۔ بولی وڈ اداکارہ اگر یہ لباس کسی فلم کی پروموشن کے دوران پہنتی تو زیادہ اچھا لگتا،

لیکن کانز جیسے فیسٹیول میں اس لباس نے ان کو کوئی فائدہ نہیں پہنچایا، وہ صرف چلتی پھرتی ایک ٹافی نظر آئیں۔ اس دوران دپیکا فلوسپی برینڈ کا جوڑا پہنے نظر آئیں، نہ تو دپیکا اس لباس میں دلکش لگیں اور نہ ہی ان کی جیولیری متاثر کرپائی۔ ویسے تو دپیکا پڈوکون اپنے اس انداز میں منفرد تو لگیں، لیکن ان کا یہ لباس بھی متاثر کرنے میں ناکام رہا