جی ٹی وی نیٹ ورک
Uncategorized

بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری کو اپنا نیا پیارمل گیا

بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری کو اپنا نیا پیارمل گیا

بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری کا ادھے چوپڑا کے ساتھ بریک اپ ہوئے 2 سال ہوچکے ہیں ۔ وہ امریکہ واپس جاچکی ہیں اور وہیں انہیں اپنا نیا پیار امریکی فلم ڈائریکٹر ’ میٹ الونزو‘ کی صورت میں مل چکا ہے۔

امریکی ماڈل کے طور پر اپنا سفر شروع کرنے والی نرگس فخری اس وقت شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں جب انہوں نے بالی ووڈ میں قدم رکھا اور امتیاز علی کی فلم ’ راک سٹار‘ میں ہیر کا کردار ادا کیا۔

نرگس فخری کو پھر پیار مل گیا
نرگس فخری کو پھر پیار مل گیا

فلم راک سٹار نے نہ صرف بھرپور کاروبار کیا بلکہ لوگوں کو جذباتی بھی کیا لیکن اداکارہ نرگس فخری کا کہنا ہے کہ ان کی مادری زبان میں نہ ہونے کی وجہ سے انہیں فلم کی ذرا بھی سمجھ نہیں آئی

نرگس فخری کو پھر پیار مل گیا
نرگس فخری کو پھر پیار مل گیا

انہوں نے ہاﺅس فل تھری جیسی کامیاب فلم میں کام کرنے کے بعد انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلی اور واپس نیو یارک چلی گئیں ، کہا جاتا ہے کہ ادھے چوپڑا کے ساتھ منگنی ٹوٹنے پر انہیں نروس بریک ڈاﺅن ہوا تھا جس کی وجہ سے وہ واپس اپنے ملک چلی گئی تھیں۔

نرگس فخری کو پھر پیار مل گیا
نرگس فخری کو پھر پیار مل گیا

نرگس فخری کی منگنی ٹوٹے ہوئے 2 سال ہوگئے ہیں اور اب ایسا لگ رہا ہے کہ اداکارہ نارمل زندگی کی طرف لوٹ رہی ہیں جس کا سب سے زیادہ کریڈٹ ان کے نئے پیار میٹ الونزو کو جاتا ہے۔

میٹ الونزو امریکن فلم ڈائریکٹر ہیں اور دونوںسارا وقت ایک ساتھ گزارتے ہیں۔

انسٹا گرام پر بھی دونوں کی جانب سے اپنی تصویریں خوب شیئر کی جاتی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بھی سراہا جاتا ہے۔

 

متعلقہ خبریں