جی ٹی وی نیٹ ورک
Uncategorized

بالی ووڈ کنگ کی بیٹی سہانا نے شوبز میں باقاعدہ قدم رکھ دیا

بالی ووڈ کنگ کی بیٹی سہانا نے شوبز میں باقاعدہ قدم رکھ دیا

ممبئی: سہانا خان کی شوبز میں دبنگ انٹری، بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان نے شوبز ورلڈ میں باقاعدہ قدم رکھ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان نے شوبز کی دنیا میں باقاعدہ قدم رکھ دیا ہے تاہم انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز فلم سے نہیں بلکہ ماڈلنگ سے کیا ہے۔

سہانا خان نے مشہور فیشن میگزین ’’ووگ انڈیا‘‘کے اگست کے شمارے کے لیے فوٹوشوٹ کرایا ہے یہ ان کا پہلا فوٹو شوٹ ہے جس میں سہانا بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔

سہانا خان کی شوبز میں دبنگ انٹری
سہانا خان کی شوبز میں دبنگ انٹری

شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان اپنی بیٹی کے شوبز میں قدم رکھنے پر انتہائی خوش ہیں، کنگ خان نے’’ووگ انڈیا‘‘میگزین کا شکریہ اداکرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ’’میری بیٹی ایک بار پھر میرے بازوؤں میں آگئی ہے، شکریہ ووگ، اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی بیٹی کو بہت سارا پیار دیا۔

سہانا خان کی شوبز میں دبنگ انٹری
سہانا خان کی شوبز میں دبنگ انٹری

گوری خان نے بھی ان کی بیٹی کا فوٹوشوٹ کرنے کے لیے  ووگ کا شکریہ اداکیا۔

سہانا فوٹوشوٹ کراتے ہوئے کافی پرجوش نظرآرہی ہیں۔ شاہ رخ خان اپنے بچوں کی پڑھائی کے حوالے سے بہت سخت ثابت ہوئے ہیں وہ متعدد مواقع پر کہہ چکے ہیں کہ ان کے بچے جو کرنا چاہیں کریں لیکن پہلے انہیں اپنی تعلیم مکمل کرنی ہوگی۔ سہانا بہت جلد اپنی گریجویشن مکمل کرنے والی ہیں۔

متعلقہ خبریں