جی ٹی وی نیٹ ورک
Uncategorized

بجلی کی قیمت میں ایک روپے 16 پیسے اضافہ

بجلی کی قیمت میں ایک روپے 16 پیسے اضافہ

اسلام آباد : بجلی ایک ماہ کے لئے ایک روپے 16 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ، قیمت میں اضافہ اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ کے باعث بجلی کی پیداواری لاگت بڑھ گئی، نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی۔

نیشنل الیکٹریک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی کے مطابق اگست کے کیلئے بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ سولہ پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا ہے، قیمت میں اضافہ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوا۔

متعلقہ خبریں