جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

بحرہ عرب میں بننے والاطوفان کراچی سے 950 کلومیٹردور، محکمہ موسمیات

کراچی: ہوا کے کم دباوسے بننے والاطوفان کراچی سے 950 کلومیٹر دور ہے، اور ہوا میں نمی کا تناسب کم ہوکر صرف 13 فیصد رہ گیا ہے۔

بحرہ عرب میں بننے والا طوفان کراچی کی جنوب مشرقی سمت میں ہے، اور ہوا کے کم دباوسے بننے والاطوفان کراچی سے 950 کلومیٹردورہے۔

طوفان کا رخ صلالہ کی مشرق اورجنوب مشرقی سمت میں ہے، اور 1780 کلومیٹردورہے۔ جس سے پاکستانی ساحلی پٹی کوکوئی خطرہ نہیں ہے۔

28 سے 30 اکتوبرکے بیچ زیریں سندھ اورمکران ڈویژن میں بارش کا امکان ہے، لیکن طوفان کی وجہ سے شہرقائد کاموسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔ اس وقت شہرکادرجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

متعلقہ خبریں