جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بحیرہ عرب میں بنے والا طوفان ماہا شدت اختیار کرگیا، کراچی سے 998 کلومیٹر دور

کراچی : بحیرہ عرب میں بنے والا طوفان ماہا شدت اختیار کرگیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق ماہا طوفان اس وقت کراچی کے ساحل سے 998 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، تاہم اس سے کراچی کو خطرہ نہیں ہے۔

بحیرہ عرب میں بنے والا طوفان ماہا شدت اختیار کرگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ماہا طوفان اس وقت کراچی کے ساحل سے 998 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

ماہا طوفان کا رخ مغرب شمال مغرب کی جانب ہے، اتوار تک اس کا رخ شمال مغرب کی جانب سے مزید شدت اختیار کر جائے گا، جس کے بعد اب اس کے اومان جانے کے امکانات انتہائی کم ہوگئے ہیں۔

ممکنہ طور پر سرپرائز دینے والا یہ طوفان اب شمال مشرق کی جانب سے گجرات کی طرف رخ کرسکتا ہے، جس سے سندھ کا ساحلی علاقہ بھی متاثر ہوسکتا ہے، تاہم اس کراچی کو خطرہ نہیں ہے۔

اس سے قبل بحیرہ عرب میں بنے والا طوفان کیار اپنی بھرپور طاقت کے باوجود رخ تبدیل کر کے اومان کی جانب مڑ گیا تھا، تاہم ماہا طوفان سمندر میں ہوا کے انتہائی کم دباؤ کے نتیجے میں بنا ہے اور پچاس سال کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا تھا کہ کیار کی موجودگی میں ماہا نے پنجے گاڑے۔

موسمیاتی ماہرین نے اسے ماحولیاتی تبدیلی قرار دیا ہے کہ جب ایک طوفان کی موجودگی میں اس کی مخالف سمت دوسرا طوفان سر اٹھالے۔ البتہ محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر واضع کردیا ہے کہ ماہا طوفان مسلسل شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں