جی ٹی وی نیٹ ورک
صحت

برسات کے موسم میں جلد کی حفاظت کریں

کراچی(ویب ڈیسک): موسم جیسے ہی بدلتا ہے اس کے اثرات سب سے زیادہ ہماری جلد پر رونما ہوتے ہیں۔

برسات کے موسم میں جہاں صحت کے حوالے سے اور بہت سی باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے وہاں جلد کے حوالے سے بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔

موسم برسات میں جلد کی خوبصورتی ، تازگی، شادابی اور دلکشی کو قائم رکھنا ہے تو احتیاط کا دامن ہرگز نہ چھوڑیں۔

اگر چکنی ہے تو برسات کے موسم میں ہر دس سے پندرہ منٹ کے بعد کسی معیاری صابن سے جلد کو صاف کریں۔ بار بار منہ دھونے سے بھی جلد نقصان سے بچ سکتی ہے۔

ایکنی کی شکایت ہے تو برسات کے موسم میں خاص طور پر نہ تو اپنا تولیہ کسی کو استعمال کرنے دیں اور نہ ہی آپ کسی کا تولیہ استعمال کریں۔

زیادہ گھی اور تیل میں فرائی کی ہوئی غذائیں خاص طور پر سموسے، پکوڑے یا پھر بازار میں دستیاب اور دیگر چیزوں کو کھانے سے احتیاط کریں کیونکہ ان اشیاء کے صحت کے ساتھ ساتھ جلد پر بھی برے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ زیادہ چکنائی سے جلد پر دانے بھی نکل سکتے ہیں۔

اگر ممکن ہو تو برسات کے موسم میں گرین ٹی کا استعمال کریں ، یہ آپ کی جلد کی صحت کے لیے کارگر ہے۔برسات کے موسم میں خشخاش کا شربت پینے سے جلد پر برسات کی وجہ سے کوئی بیماری حملہ آور نہیں ہوتی۔

متعلقہ خبریں