جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

برطانیہ میں عام انتخابات کا کوئی امکان نہیں : برطانوی وزیراعظم

لندن : برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات نہیں کرائے جائیں گے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا تھا کہ ملک میں نئے انتخابات کرانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔رواں سال اکتیس اکتوبر کو کسی بھی صورت میں بریگزٹ پرعمل ہوگا۔

برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام چاہتے ہیں کہ ملک کو یورپی اتحاد علیحدہ کیا جائے۔ یورپی حکام کے مخالفت کے باوجود یورپی یونین سے علیحدہ ہوجائیں گے۔

متعلقہ خبریں