بلاول بھٹو نے پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس 18 اگست کو طلب کرلیا

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس 18 اگست کو طلب کرلیا ہے۔

پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے بلائے جانے والا اجلاس اٹھارہ اگست کو زرداری ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، خورشید شاہ، قمر زمان کائرہ، سابق وزرائےاعظم یوسف رضاگیلانی، راجا پرویز اشرف، ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سمیت اہم اراکین شرکت کریں گے۔

اجلاس میں مقبوضہ کشمیرکی صورتحال، پاکستان کے سیاسی معاملات سمیت نیب کے ہاتھوں پارٹی رہنماؤں کی گرفتاری پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

بلاول بھٹواٹھارہ اگست کو ہی قومی اسمبلی کی سلامتی کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔