بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت میں تبدیلی سے پہلے آگاہ نہیں کیا : امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن : ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت میں تبدیلی کرنے سے پہلے ہمیں آگاہ نہیں کیا تھا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مورگن اورٹیگس نے پریس بریفنگ میں مقبوضہ کشمیرکی صورت حال پر پاکستان اور بھارت کو حوصلے سے کام لینے کا مشورہ دیا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت کا جھوٹ بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی دلی نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کی تبدیلی سے آگاہ نہیں کیا تھا۔

انہوں نے پاک بھارت براہ راست مذاکرات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی معاملے پر نظر ہے، دونوں ممالک کو حوصلے سے کام لینا چاہیے۔

انہوں ںے کہا کہ جلد ہی امریکی ڈپٹی سیکرٹری جانجے سیلیون جلدی ہی بھارت اور نیپال، بھوٹان کا دورہ کرکے خطے میں کشیدگی کم کرانے کی کوشش کریں گے۔