جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بھارت کیساتھ تجارتی تعلقات معطل کرنے کی سمری کابینہ اجلاس میں پیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزارتِ تجارت نے بھارت کیساتھ تجارتی تعلقات معطل کرنے کی سمری کابینہ اجلاس میں پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع وزارتِ تجارت کے مطابق بھارت کیساتھ تجارتی تعلقات معطل کرنے کی سمری کابینہ اجلاس میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سمری وزارتِ تجارت کی جانب سے کل تیاری کی جائے گی۔

تجارتی سمری 9 اگست کو ہونیوالے کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ سمری کی منظوری کے بعد درآمد برآمد آرڈر میں ترمیم کا ایس آر او جاری کیا جائے گا۔ تجارتی تعلقات کی معطلی سے بھارت کو شدید جھٹکا لگے گا۔

فروری میں پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے پاکستانی اشیاء پر دو سو فیصد ڈیوٹی عائد کر دی تھی۔ پلوامہ حملے سے قبل پاک بھارت دو طرفہ تجارت کا توازن بھارت کی طرف تھا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال کے نو ماہ میں بھارت کو پاکستانی برآمد تینتیس ارب تھی۔ بھارت کو پاکستانی برآمدات مجموعی برآمدات کا 1.47 فیصد ہے۔ بھارت سے پاکستان ہوبے والی درآمدات 154 ارب روپے ہے۔ بھارت سے یونے والی مجموعی درآمدات 1.95فیصد ہے۔

متعلقہ خبریں