جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

بہت جلد عمر شریف کو ویزا جاری ہوجائے گا: شہباز گل  

جلد عمر شریف

شہباز گل کا کہنا ہے کہ بہت جلد عمرشریف کو ویزا جاری ہوجائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ اداکار عمر شریف کو جلد امریکی ویزا جاری ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمرشریف کے خاندان کے تعاون سے تمام کوائف متعلقہ سفارتخانے بھجوادیے ہیں، اور بہت جلد ویزا  مل جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں سندھ حکومت نے عمر شریف کے لیے ایئر ایمبولینس کا بندوبست کر دیا

معاون خصوصی نے کہا کہ  وزیراعظم آفس عمرشریف کے خاندان سے مسلسل رابطے میں ہے اور ہرممکن تعاون کیا جائے گا۔

 

خیال رہے کہ سندھ حکومت نے عمر شریف کو امریکا لے جانے کے لیے ایئر ایمبولینس کا بندوبست کر دیا ہے۔

اس حوالے سےعمر شریف کی اہلیہ زریں عمر شریف نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عمر شریف کو علاج کے لیے امریکی دارالحکومت واشنگٹن لے کر جایا جائے گا جہاں علاج پر آنے والے تمام اخراجات حکومت سندھ برداشت کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں عمر شریف کی وزیراعظم سے علاج کے لیے مدد کی اپیل

متعلقہ خبریں