جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

بین اسٹوکس کی محنت نے انگلینڈ کو چیمپئنز بنا دیا

لارڈز: بین اسٹوکس نے انگلینڈ کو چیمپئن بنا دیا، آخری دم تک لڑتے رہے انگلینڈ کو میچ میں واپس لے کر آئے۔ اسٹوکس نے پانچ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 84 رنز بنائے تھے۔

یہ 2016 کے ٹی ٹوئنٹی فائنل کا منظر ہے جب بین اسٹوکس انگلینڈ کے ولن بنے تھے۔ کارلوس بریتھ ویٹ نے انگلینڈ کے فتح چھین لی تھی۔

تین سال بعد بین اسٹوکس نے سارے داغ دھو ڈالے اور ورلڈکپ کے فائنل میں تاریخ ساز اننگ کھیل گئے۔ ایک اینڈ سے وکٹیں گرتی رہیں جبکہ دوسرے اینڈ پر اسٹوکس مقابلہ کرتےرہے، کیویز کی جیت میں صرف اسٹوکس حائل تھے۔

آخری چار گیندوں میں پندرہ رنز درکار تھے تو لگا اب انگلینڈ کی جیت ناممکن ہے، مگر اسٹوکس نے وہ کر دکھایا جو کوئی نہ کر پایا۔ چار گیندوں پر 14 رنز بنائے اسٹوکس کی بدولت فائنل ٹائی ہوگیا اور ناقابل فراموش اننگ نے اسٹوکس کو ہیرو بنا دیا۔

متعلقہ خبریں