جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

تحریک انصاف سندھ میں اختلافات برقرار، گورنر ناکام، چیف آرگنائزر سے مدد طلب

کراچی : گورنر سندھ پاکستان تحریک انصاف سندھ کی قیادت میں گروپ بندی ختم کرواسکے۔ صوبائی قیادت اور رہنماؤں کے درمیان اختلافات ختم کروانے کے لیے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کی مدد مانگ لی۔

پاکستان تحریک انصاف سندھ میں سینئر رہنماؤں کے درمیان اختلافات جاری ہیں۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل کی جانب سے کی گئی صلح کی کوشش بھی ناکام ہوگئی ہے۔ گورنر ہاؤس میں متعدد اجلاس منعقد کیئے گئے، کسی اجلاس کا نتیجہ مثبت نہیں نکل سکا۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف سندھ میں چار بڑے گروپ سامنے آئے ہیں، جن میں خرم شیر زمان، حلیم عادل شیخ، فردوس شمیم نقوی اور فیصل واوڈا گروپ شامل ہیں۔

سندھ میں پارٹی کو تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط کرنے اور گروپ بندیوں کو ختم کرنے کے لیے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے مدد مانگ لی ہے۔

چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی آج خصوصی دورے پر کراچی پہنچیں گے اور گورنر سندھ اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے، جس میں سندھ کی سیاسی و تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

گروپ بندی کے تحت جہاں پارٹی رہنماؤں میں اختلافات بڑھ رہے ہیں، وہیں کارکناں بھی پریشانی میں مبتلا ہورہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ گورنر سندھ نے وزیر اعظم کے دورہ کراچی میں بھی انہیں پارٹی اختلافات سے آگاہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں