جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

تحریک انصاف کے نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی سردار طارق خان انتقال کرگئے

تحریک انصاف کے نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی سردار طارق خان انتقال کرگئے

ملتان: تحریک انصاف کے نومنتخب ایم پی اے سردار طارق خان دریشک انتقال کرگئے ہیں۔ طارق خان دریشک راجن پور کے حلقہ پی پی 296 سے 42 ہزار 119 ووٹ لے کر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

طارق خان کو 4 روز قبل برین ہیمرج ہوا جس کے باعث وہ ملتان کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے تاہم ڈاکٹروں کی تمام تر کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہوسکے اور خالقِ حقیقی سے جاملے۔ مرحوم طارق خان دریشک کو ایمبولینس کے ذریعے راجن پور منتقل کردیا گیا ہے۔ ان کی نماز جنازہ آج رات 8 بجے ان کے آبائی گاؤں آسنی میں ادا کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں