جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

تحریک عدم اعتماد : بلاول بھٹو نے جو بویا، وہی کاٹا، جیسی کرنی ویسی بھرنی : فاروق ستار

کراچی : فاروق ستار نے کہا ہے کہ گزشتہ سال ہارس ٹریڈنگ کی ابتداء پیپلز پارٹی نے کی تھی، کل اپوزیشن کے سینیٹرز کا ضمیر جاگ گیا تو اس میں چیخنے کی بات نہیں ہے۔

ایم کیوایم کے ناراض رہنماء فاروق ستار نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارچ 2018 میں سینیٹ الیکشن میں بدترین دھاندلی ہوئی تھی، ہارس ٹریڈنگ کی وجہ سے ایم کیو ایم کے 4 سینٹر کے بجائے ایک جیتا تھا۔ ہمارے لوگوں کی وفاداریاں خریدی گِئی تھی۔

فاروق ستار نے کہا کہ کل بلاول بھٹو زرداری کل سیخ پا ہورہے تھے، جو سینیٹ ہارس ٹریڈنگ اور دھاندلی سے بنی ہے، اس کے انتخابات بھی ایسے ہی ہوں گے۔ گزشتہ سال ہارس ٹریڈنگ کی ابتداء پیپلز پارٹی نے کی تھی، کل اپوزیشن کے سینیٹرز کا ضمیر جاگ گیا تو اس میں چیخنے کی بات نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس پیپلز پارٹی نے بھی ایم کیو ایم کے سینیٹرز کے بارے میں یہی کہا تھا، 25 جولائی 2018 لیاری سے لے کر 90 تک انجیئرنگ کی گئی، ہمارا مینڈیٹ چھینا گیا، بلاول بھٹو زرادری آپ نے جو بویا تھا آپ نے وہی کاٹا، جیسی کرنی ویسی بھرنی۔ آج آپ یہ بات کر رہے ہیں تو کل آپ نے بھی یہی کیا تھا۔

متعلقہ خبریں