جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

جب تک زندہ ہوں این آر او نہیں دوں گا، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے جب تک زندہ ہوں این آر او نہیں ملے گا۔ ماضی میں دو این آر اوز کی وجہ سے ملک مقروض ہے۔ وزیراعظم نے مارچ کو بلیک میل کرنے کا طریقہ قرار دیدیا۔

بابا گورونانک یونیوسٹی کے سنگ بنیاد کی تقریب سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا عدالت نے پوچھا کیا نواز شریف کی زندگی کی ضمانت دے سکتے ہیں، میں اپنی زندگی کی گارنٹی نہیں دے سکتا، کسی کی کیا دوں گا، نواز شریف کو بہترین طبی سہولتیں دیں ۔

عمران خان نے کہا دنیا پاکستان میں سرمایہ کاری کا سوچ رہی ہے، کاروبار کیلئے آسانیاں پیدا کر رہے ہیں، تاجروں نے فکس ٹیکس پر آمادگی کا اظہار کیا ہے، ملک اب تیزی سے آگے بڑھے گا۔

متعلقہ خبریں