جنت جل رہی ہے اور ہم خاموش آنسو بہارہے ہیں : ماہرہ خان

کراچی : اداکارہ ماہرہ خان مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی پر چپ نہ رہ سکیں اور پر زور مذمت کر ڈالی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے ٹوئٹ میں سوال کرتے ہوئے لکھا کہ ہم جس حقیقت کا سامنا نہیں کرنا چاہتے اسے نہایت سہولت کےساتھ دیکھنے سے انکاری ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ یہ صرف سرحدوں پر کھنچی لکیروں کی بات نہیں، یہ معصوم انسانی جانوں کے ضیاع کا سوال ہے۔ جنت جل رہی ہے اور ہم خاموش آنسو بہارہے ہیں‘ کشمیر سے خون رس رہا ہے۔

اپنے ٹوئٹ کے آخر میں انہوں نے لکھا جس کا مطلب ہے میں کشمیر کے ساتھ ہوں۔