جنوبی وزیرستان کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھا

جنوبی وزیرستان : مقامی نوجوانوں کی کشمیر کے حق میں ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

جنوبی وزیرستان میں عید کے دوسرے روز نوجوانوں کی کشمیری عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کے لیئے ریلی نکالی گئی۔ ریلی اشکر کوٹ سے ہوتے ہوئے مکین چوک میں اختتام پزیر ہوئی۔

ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں کشمیر اور پاکستان کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔ ریلی شرکاء نے انڈیا مخالف نعرے اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے۔

ریلی میں شریک قبائلی نوجوانوں کا کہنا تھا کہ کشمیر میں انڈین فوج کی دہشت گردی کسی صورت قبول نہیں ہے۔ کشمیر کےلئے پہلے بھی قبائلی قربانیاں دیں، مزید بھی دینگے۔ قبائلی نوجوان اور مشران پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔