جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

حسن علی کے خطرناک باؤنسر سے مالان کا ہیلمٹ ٹوٹ گیا

حسن علی کے خطرناک باؤنسر سے مالان کا ہیلمٹ ٹوٹ گیا

لندن: لارڈز ٹیسٹ کے تیسرے روز حسن علی کے خطرناک باؤنسر سے ڈیوڈ میلان کا ہیلمٹ ٹوٹ گیا۔
ٹیسٹ کے تیسرے روز لنچ کے بعد انگلینڈ نے دوبارہ بیٹنگ شروع کی تو اعتماد سے عاری نظر آنے والے ڈیوڈ مالان کو حسن علی کی ایک گیند اتنی تیزی سے اٹھی کہ بچنے کا موقع نہ ملا، ہیلمٹ کے پچھلے حصے پر لگی حفاظتی جالی بھی ٹوٹ گئی۔
انگلش ٹیم کے فزیو فوری طور پر گراؤنڈ میں آئے اور ڈیوڈ مالان کی خیریت دریافت کی، صورتحال تسلی بخش ہونے پر انھوں نے دوبارہ بیٹنگ شروع کی لیکن اننگز کو زیادہ طول نہ دے سکے، محمد عامر نے انھیں12 پر وکٹ کیپر سرفراز احمد کا کیچ بنوادیا۔ا

متعلقہ خبریں