جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

حکومت کو آزادی مارچ کو آگے بڑھنے سے روکنا چاہیے : اعتزاز احسن

اسلام آباد: اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حکومت کو آزادی مارچ کو آگے بڑھنے سے روکنا چاہیے، یہ کوئی طریقہ نہیں کہ اتاتریوں کے لشکر لے کر اسلام آباد آجائیں، اسلام آباد پاکستان کا دارالحکومت ہے اس کی تقدیس ہونی چاہیے۔

پیپلز پارٹی کے رہنماء اعتزاز احسن نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد پاکستان کا دارالحکومت ہے اس کی تقدیس ہونی چاہیے، اتاتریوں کے لشکر کا آنا کوئی طریقی نہیں ہے۔ حکومت اور عدلیہ کو انہیں روکنے کے لیئے اقدامات کرنے چاہیے۔ فوج حکومت کے ماتحت ہے۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ اسلام آباد کوئی عام شہر نہیں دارالحکومت ہے، یہاں دنیا کے موجود سفارت کار سب کچھ دیکھ رہے ہیں۔ ساری دنیا میں اس پر تشویش ہوگی، پاکستان کا کیا تاثر جارہا ہے۔

رہبر کمیٹی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ رہبر کمیٹی کیوں نہیں مداخلت کررہی ہے؟ کمیٹی کو مداخلت کر کے کچھ عرصے کے لیئے دھرنے کو پیچھے لے جانا چاہیے۔ رہبر کمیٹی کہاں ہے، کیا کر رہی ہے، انہیں اپنی رائے دینی اور اپنی پالیسی واضح کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ساری جماعتوں نے مل کر دھرنے کا پروگرام بنایا ہے تو انہیں اپنی شرائط پر شامل ہونا چاہیے نہ کے مولانا کے دو دن کے نوٹس کی بات پر۔

احتزاز احسن نے کہا کہ اگر انہیں معاہدے کے بعد آزادی مارچ کے لیئے آسانی سے راستہ دیا گیا ہے تو مولانا فضل الرحمان پیچھے نہیں ہٹ سکتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ نہ میں پیپلز پارٹی چھوڑ رہا ہوں اور نہ ہی پی ٹی آئی میں شامل ہونے جارہا ہوں۔

متعلقہ خبریں