جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

دفاعی چیمپئن رافیل نڈال نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی


مانٹی کار لو ماسٹر ٹینس میں زبردست اپ سیٹ،عالمی نمبر ایک جوکووچ کوعالمی نمبر 14 کے  ہاتھوں شکست ۔

 روسی کھلاڑی دانیل میڈ ویڈو نے عالمی نمبر ایک نواک  جوکووچ  کومانٹی کارلو ماسٹر  کے کوارٹر فائنل میں شکست دےکر زبردست اپ سیٹ کردیا۔

31 سالہ سرب ٹینس اسٹار جوکووچ جو 2013 اور 2015 میں یہ ٹائٹل جیت سکے تھے کو روسی اسٹار میڈ ویڈو  نے 2گھنٹے 20 منٹ کے سنسنی خیز مقابلہ کے بعد چھ تین، چار چھ اور چھ دو سے  اپ سیٹ کیا۔

دوسری جانب دفاعی چیمپئن رافیل نڈال نے اپنے حریف گواڈو پیلا کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

اسپینش اسٹار کو کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر 35 گواڈو پیلا  نے پہلے سیٹ میں پریشان کیا۔ تاہم تجربہ کار نڈال نے ارجنٹینا کے اسٹار کو سات چھ اور چھ تین سے قابو کرکے فائنل فور میں جگہ بنالی۔

متعلقہ خبریں