جی ٹی وی نیٹ ورک
Uncategorized

دوسروں کی ذاتی زندگی کا خیال رکھا جائے

دوسروں کی ذاتی زندگی کا خیال رکھا جائے

ممبئی : اداکارہ ایشا گپتا کی کرکٹر سے شادی کی تردید ، اداکارہ نے فوری شادی کی خبروں کو مسترد کردیا

تاہم اب ان خبروں پر اداکارہ نے خاموشی توڑتے ہوئے اپنی شادی سے متعلق وضاحت کردی ہے۔ایشا گپتا نے اپنی ٹوئیٹ میں وضاحت کی کہ ان کی شادی سے متعلق جھوٹی خبروں کی اشاعت کا سلسلہ بند کیا جائے۔اداکارہ نے ایسی خبروں پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ جہاں بھی جاتی ہیں ان سے ایک ہی سوال کیا جاتا ہے کہ کیا وہ جلد شادی کرنے والی ہیں؟

اداکارہ نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے وضاحت کی کہ ان کا ایک ہی جواب ہے کہ وہ ابھی شادی کا ارادہ نہیں رکھتیں۔ساتھ ہی اداکارہ نے لکھا کہ وہ میڈیا اور صحافیوں کی عزت کرتی ہیں، تاہم وہ اپنی زندگی کو اس طرح ایک مذاق بنتے ہوئے نہیں دیکھ سکتیں۔ ایشا گپتا نے ساتھ ہی میڈیا کو اپیل کی کہ دوسروں کی ذاتی زندگی کا خیال رکھا جائے۔

ادھر نشریاتی ادارے ‘پنک ولا’ نے بھی اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اداکارہ سے جب ایک تقریب کے بعد شادی سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے نفی میں جواب دیتے ہوئے وضاحت کی کہ وہ شادی نہیں کرنے جا رہیں۔ساتھ ہی اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر وہ ایسا کوئی فیصلہ کریں گی تو وہ سب کو بتائیں گی۔تاہم اداکارہ نے کرکٹر ہردک پانڈیا سے تعلقات سے متعلق کوئی وضاحت نہیں کی، انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان کے کرکٹر سے تعلقات ہیں یا نہیں۔پنک ولا کے مطابق ایشا گپتا اور ہردک پانڈیا کے درمیان کچھ ماہ قبل ہی ایک پارٹی میں ملاقات ہوئی تھی

متعلقہ خبریں