جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

دو دن بعد اگر حالات ان کے قابو میں نہیں تو شاید ہمارے بھی قابو میں نہ رہیں : نور الحق قادری

اسلام آباد : حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن اور وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ اگر حالات دو دن بعد ان کے قابو میں نہ ہوئے تو شاید ہمارے بھی قابو میں نہ رہیں۔ نقصان جو بھی ہوگا اس کی ذمہ داری رہبر کمیٹی پر عائد ہو گی۔

اپوزیشن کی اے پی سی کے بعد حکومت بھی متحرک، آج حکومتی مذاکراتی کمیٹی وزیراعظم سے ملاقات کرے گی۔ جس میں مولانا فضل الرحمن کے الٹی میٹم اور موجودہ صورتحال پر اہم فیصلے متوقع ہیں۔

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور رہبر کمیٹی کو معاہدہ پر قائم رہنے کیلئے قائل کریں گے۔ کوشش ہے کہ ایسی صورتحال پیدا نہ ہو جو مشکلات کا باعث بنے۔

نور الحق قادری نے واضح کیا کہ پر امید ہیں اللہ تعالی بہتر کریں گے۔ اگر حالات دو دن بعد ان کے قابو میں نہ ہوئے تو شاید ہمارے بھی قابو میں نہ رہیں۔ نقصان جو بھی ہوگا اس کی ذمہ داری رہبر کمیٹی پر عائد ہو گی۔

وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ کوشش ہو گی کہ رہبر کمیٹی کی وساطت سے مولانا فضل الرحمان تک رسائی حاصل کریں۔ عوام کے دینی اور روحانی جذبات سے نہ کھیلا جائے۔ عمران خان نے او آئی سی اور یو این کے پلیٹ فارم پر جس طرح اسلام کی جنگ لڑی بے مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پر بے ہودہ الزام لگانا علماء اکرام کو زیب نہیں دیتا ہے۔

متعلقہ خبریں