جی ٹی وی نیٹ ورک
Uncategorized

دیشا پٹانی دوران شوٹنگ زخمی ہو کر اسپتال پہنچ گئیں

ممبئی: معروف اداکارہ دیشا پٹانی فلم ’بھارت‘ کی شوٹنگ سے قبل ہی تربیت کے دوران زخمی ہو کر اسپتال پہنچ گئیں۔

فلم ’باغی‘ ٹو سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ دیشا پٹانی سے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ خود کو کردار میں ڈھالنے کے لئے شوٹنگ سے قبل ہی تربیت لینا شروع کر دیتی ہیں تاکہ کردار کو بخوبی نبھایا جا سکے جب کہ اداکارہ آج کل اپنی نئی فلم ’بھارت‘ کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور اسی سلسلے میں انہوں نے شوٹنگ سے قبل ٹریننگ شروع کردی ہے تاہم اس دوران خود کو زخمی کر بیٹھیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ دیشا پٹانی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ دیشا فلم ’بھارت‘ کو لیکر خاصی سنجیدہ ہیں جس کے لئے وہ دن رات بھرپور تربیت حاصل کررہی ہیں اور اسی تربیت کے دوران وہ گٹھنے میں چوٹ لگنے کی وجہ سے بُری طرح زخمی ہو چکی ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اداکارہ کو ڈاکٹروں کی جانب سے سخت جسمانی مشق سے اجتناب کا مشورہ دیا گیا ہے تاکہ زخم جلد ٹھیک ہوسکیں اور دیشا ایک ہفتے بعد شروع ہونے والی فلم کی شوٹنگ میں سلمان خان کے ساتھ بہتر طریقے سے کام کرسکیں۔

متعلقہ خبریں