جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

لاہور : انسداد منشیات عدالت نے رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی اور 16 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداد منشیات عدالت میں رانا ثناء اللہ سمیت دیگر ملزموں کے خلاف منشیات اسمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ اسپیشل جج سینٹرل خالد بشیر نے بطور ڈیوٹی جج کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی اور 16 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

سماعت کو موقع پر عدالت میں تفتیشی افسر کا کال ڈیٹا ریکارڈ عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ یو فون کے نمانئدے نے تفتیشی افسر کی سی ڈی آر پیش کی۔

رانا ثناء اللہ کے وکیل اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلائل دیئے کہ پولیس میگا فون استعمال کر رہی ہے۔ پولیس والے 300 بندے ہیں اور وکیل صرف 5 یا 6 ہیں۔ جس پر جج نے ریمارکس دیئے کہ بحث تو 2 یا 3 وکلاء نے ہی کرنی ہے۔

متعلقہ خبریں