جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

رحمان ملک نے سوشل میڈیا پر دغا دینے والے سینیٹرز کی جعلی لسٹ کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد: سینیٹر رحمان ملک نے اپوزیشن کے دغا دینے والے سینیٹرز کی جعلی لسٹ کا نوٹس لے لیا ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر رحمان ملک نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ میں اپوزیشن کے حکومت کے حق میں ووٹ ڈالنے والے سینیٹرز سے متعلق سوشل میڈیا پر جعلی لسٹ کا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے اور پی ٹی اے کو تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

سینیٹر رحمان ملک کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر دغا دینے والے سینیٹرز سے متعلق جعلی لسٹیں گردش کر رہے ہیں۔ فرضی لسٹوں کا مقصد سینیٹرز کی ساکھ کا نقصان پہنچانا ہے۔ ایف آئی اے اور پی ٹی اے تحقیقات کرے کہ کون سینیٹرز کی فرضی لسٹیں پھیلا رہے ہیں۔  

انہوں نے کہا کہ اس وقت تین مختلف فرضی لسٹیں مختلف سینیٹرز کے نام سے سوشل میڈیا پر پھیلائی جا رہی ہیں۔ جعلی لسٹیں بنا کر پھیلانا سائبر کرائم کے زمرے میں آتا ہے، جو قابل سزا ہے۔ ایف آئی اے تحقیقات کرکے مجرموں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لائے۔  

متعلقہ خبریں