جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

رحمان ملک کا تیزگام ٹرین حادثے کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

رحمان ملک

اسلام آباد : سینیٹر رحمان ملک نے تیزگام ٹرین حادثے کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا۔ سابق وزیر داخلہ نے حادثے سے متعلق کئی سوالات بھی اٹھا دیئے۔ حادثے کو قومی سانحہ قرار دے دیا۔

سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے تیزگام ٹرین حادثے کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیزگام ٹرین میں آگ لگنا اور 70 سے زائد جانوں کا ضیاع قومی سانحہ ہے۔ آگ لگنے کی اصل وجہ معلوم کرکے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔

رحمان ملک نے کہا کہ سانحہ کی انکوائری کے لئے فوری طور پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے۔ ٹرین میں آگ لگنا حادثے کے بجائے دہشت گردی کا واقعہ تو نہیں؟ حادثے نے سمجھوتہ ایکسپریس واقعے اور سانحہ بلدیہ کی یاد دلا دی۔

انہوں نے کہا کہ ٹرین میں آگ لگنے کی انکوائری کے لئے باہر سے فائر ماہرین کی خدمات حاصل کی جائے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ٹرین میں گیس و دیگر آتش گیر مواد مسافر بوگیوں میں کیوں جانے دیا گیا؟ آگ لگنے کی صورت میں زنجیر نے بروقت کام کیوں نہیں کیا؟

رحمان ملک نے مطالبہ کیا کہ ٹرین کے بھی پی آئی اے کے طرز سیکیورٹی نظام قائم کیے جائیں۔ مستقبل میں ایسے حادثات کی روک تھام کے لئے جامع پالیسی واضع کی جائے۔

متعلقہ خبریں