جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

رکن بلوچستان اسمبلی احمد علی غیر ملکی شہری قرار

رکن بلوچستان اسمبلی احمد علی غیر ملکی شہری قرار

اسلام آباد: نادرا نے بلوچستان رکن احمدعلی کو غیر ملکی شہری قرار دے دیا، احمدعلی بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے حلقے 26PB سے رکن منتخب ہوئے تھے۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع نے کہا ہے کہ رکن بلوچستان اسمبلی احمد علی کو نادرا اور متعلقہ اداروں نے غیر ملکی قرار دے دیا۔احمدعلی ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے ٹکٹ سے کام یاب ہوئے تھے

نادرا نے رکن اسمبلی احمد علی سے متعلق رپورٹ وزراتِ داخلہ کو جمع کرائی، وزارتِ داخلہ نے رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ احمد علی کی جانب سے دیا گیا فارم بی کا نادرا کے پاس ریکارڈ نہیں۔احمد علی کو نادرا کی ڈسٹرکٹ لیول کمیٹی نے غیر ملکی قرار دیا، تاہم نادرا اس بات پر خاموش ہے کہ احمد علی کو نادرا کا شناختی کارڈ کیسے جاری ہوا۔

احمد علی نے 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں 5117 ووٹ حاصل کر کے متحدہ مجلسِ عمل کے ولی محمد کو شکست دی تھی، جنھوں نے 3342 ووٹ حاصل کیے تھے

الیکشن کمیشن پی بی 26 کوئٹہ سے احمد علی کی کام یابی پر سماعت 31 اکتوبر کو کرے گا۔

 

متعلقہ خبریں