سابقہ ماڈل کا کتے سے شادی کا فیصلہ

سابقہ ماڈل کا مردوں سے تنگ آکر کتے سے شای کا فیصلہ

کراچی(ویب ڈیسک): سابقہ خاتون ماڈل ایلزبتھ ہاڈ نے مردوں سے ناکام ملاقاتوں سے تنگ آکر کتے سے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے پالتو کُتے کے ساتھ شادی کا فیصلہ مردوں کے ساتھ 220 ناکام ملاقاتوں کے بعد کیا۔

ایلزبتھ کا کہنا ہے کہ انہوں نے 8 سال کے دوران 6 مقامات پر مردوں کے ساتھ 220 ناکام ملاقاتیں کیں جو ایک سانحہ ہے۔

49 سالہ سابق ماڈل کے 80 کی دہائی میں نامور گالفر سیوی بالسٹورس اور مشہور ریسنگ ڈرائیور جیمز ہنٹ کے ساتھ بھی تعلقات رہ چکے ہیں۔

ایلزبتھ ہاڈ نے اپنے 6 سالہ پالتو کُتے لوگن کے ساتھ شادی کے لیے کیتھولک چرچ سے رابطہ بھی کر لیا ہے۔

سابق ماڈل گرل کا کہنا ہے کہ وہ 20 دیگر افراد کے سامنے کتے کے ساتھ شادی کریں گی، شادی کے موقع پر خود انگوٹھی پہنیں گی جب کہ لوگن ویس (کُتا) کوٹ، ٹائی اور ٹاپ ہیٹ پہن کر آئے گا۔