جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت ناساز، مثانے میں شدید تکلیف

اسلام آباد: سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت ناساز ہے اور ‏تشخیصی رپورٹ کی روشنی میں ادویات میں تبدیلی تجویزکی جائیگی۔

ذرائع کے مطابق ‏پمزمیں زیرعلاج سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت ناساز ہے۔ ان کے مثانے میں شدید تکلیف کے باعث یورالوجسٹ طلب کئے گئے، اور ‏ماہرامراض مثانہ کی نگرانی میں آصف زرداری کامعائنہ ہوا۔

‏آصف علی زرداری کےغدود میں غیرمعمولی اضافے کی تشخیص ہوئی، جس وجہ سے ان کی میڈیکل ٹیم میں پیتھالوجسٹ کوبھی شامل کرلیاگیا ہے۔

‎ سابق صدرکے مزید تشخیصی نمونے حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اور ‏نمونوں کی رپورٹ آنے کے بعد بورڈ مزید طبی سہولیات کا فیصلہ کریگا۔

‎ذرائع کا کہنا ہے کہ ‏تشخیصی رپورٹ کی روشنی میں ادویات میں تبدیلی تجویزکی جائیگی۔

متعلقہ خبریں