سابق مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی کی ضمانت منظور

اسلام آباد: کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کےالزام میں گرفتار سابق وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر عرفان صدیقی کی ضمانت منظور کرلی گئی۔عدالت نے عرفان صدیقی کو کل 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

مجسٹریٹ مہرین بلوچ نے عرفان صدیقی کی ضمانت منظور کر لی، عرفان صدیقی کی جانب سے عبدالخالق تھند عدالت میں پیش ہوئے۔ عرفان صدیقی کے وکلاء کی ٹیم رہائی کی روبکار لے کر اڈیالہ جیل روانہ ہوگئی۔