جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

ساحل سمندر پر دیو ہیکل مچھلی نما کوڑے دان نصب کردیے

کراچی: کراچی کے ساحل کو آلودگی سے پاک کرنے کے لئے شہری انتظامیہ نے سی ویو پر نصب کردیے۔

کراچی کا ساحل،  ساحل کم اور کچرے کاڈھیر زیادہ لگتا ہے۔ سی ویو پر پلاسٹک کے تھیلیوں سمیت جانوروں کا فضلہ جہاں آلودگی کا سبب بنتا ہے، وہیں پکنک کی غرض سے آئے لوگوں کے لئے بھی ناگواری کی بڑی وجہ ہوتا ہے۔

کراچی کے سمندر سے ایسی گندگی اور کوڑے کو صاف کرکے ساحل کو خوبصورت بنانے کے لئے مچھلی نما کوڑے دان نصب کردیے ہیں۔ شہریوں نے کوڑے دان کی اس تنصیب کو خوب سراہا ہے۔

آلودگی میں جہاں مسلسل اضافہ ہورہا ہے تو وہیں شہریوں کا بھی فرض بنتا ہے کہ وہ شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے رکھے گئے کوڑے دان کا استعمال کریں۔

متعلقہ خبریں