جی ٹی وی نیٹ ورک
پنجاب

سعد رفیق، سلمان رفیق کی ضمانت میں 14 نومبر تک توسیع

لاہور :جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں سابق وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کی درخواست ضمانت پر سماعت

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے درخواست کی تھی کہ انہیں بتایا جائے کہ ان کے خلاف کتنے کیسز ہیں جس کا جواب 23 اکتوبر کو جمع کروادیا گیا ہے۔
کیسز کی تفصیلات کے بارے میں نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ خواجہ سعد رفیق کے خلاف 3 کیسز ہیں جبکہ ان کے بھائی کے خلاف ایک کیس ہے۔
اس موقع پر خواجہ سعد رفیق کے وکیل امجد پرویز نے بتایا کہ ’ہم شہباز شریف سے ملاقات کرنے کے لیے نیب کے آفس پہنچے تو ادارے کے 2 لوگ ملاقات کے دوران ہمارے ساتھ ہی بیٹھے رہے۔
انہوں نے عدالت میں کہا کہ نیب کی ٹیم بلاتی ایک کیس میں ہے اور گرفتار دوسرے کیس میں کر لیتی ہے۔
لیگی رہنماؤں کی درخواست پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست بنیادی حق ہے

متعلقہ خبریں