جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

سعودی عرب : بچوں کے اغواء و جنسی زیادتی پر 2 افراد کو سرعام سزائے موت

ریاض : سعودی عرب میں بچوں کے اغواء اور جنسی زیادتیمیں ملوث دو افراد کو سرعام موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

سعودی عرب میں بچوں کے اغواء اور جنسی زیادتیمیں ملوث دو افراد کو سرعام موت کی سزا دے دی گئی۔ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق دونوں عرب افراد بچوں کے اغوا، ان پر تشدد اور جنسی زیادتی کے متعدد معاملات میں ملوث تھے۔

ملزمان کا زیادہ تر شکار ریاض میں مقیم بچے بنے۔ پہلے مجرم فہد القضیری سعودی باشندہ تھا، جبکہ محمد العقیلیمن کا رہنے والا تھا۔

دونوں مجرم اپنے علاقے کے بچوں پر نگاہ رکھتے، ان کا پیچھا کرتے اور پھر ان سے دوستی بنا کر انہیں اپنے ساتھ کسی جگہ پر سیر کے لیے مجبور کرتے۔ جب کوئی بچہ ان کی باتوں پر یقین کر کے ان کے ساتھ چل پڑتا تو یہ اس بچے کو اغوا کر کے کسی نامعلوم مقام پر لے جاتےاور کئی گھنٹوں تک اسے زیادتی کا نشانہ بناتے رہتے۔

متعلقہ خبریں