جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سندھ میں روزانہ دو لاکھ 93 ہزار ویکسین لگائی جا رہی ہیں: وزیر بلدیات سندھ

سندھ میں روزانہ دو لاکھ 93 ہزار ویکسین لگائی جا رہی ہیں: وزیر بلدیات سندھ

کراچی:ناصر حسین شاہ نے کہا سندھ میں روزانہ کی بنیاد پر دو لاکھ 93 ہزار ویکسین لگائی جا رہی ہیں۔

وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ میں روزانہ کی بنیاد پر دو لاکھ 93 ہزار ویکسین لگائی جا رہی ہیں ، صوبے میں بہت سارے ویکسی نیشن سینٹرز بنائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا ویکسی نیشن کے لیے کئی ادارے، ایسوسی ایشنز ہمارا ساتھ دے رہی ہیں ، موبائل اسپتال مختلف مقامات پر جاکر ویکسین لگا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں سندھ میں 19 اگست تک اسکول بند رہیں گے: سردار شاہ

ان کا کہنا تھا کورونا کی موجودہ صورت حال میں ویکسی نیشن بہت ضروری ہے اگر ویکسی نیشن سینٹرز میں پیسے لیے  جائے تو فوری بتایا جائے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا وفاقی حکومت تمام صوبوں کو ویکسین فراہم کررہی ہے، امداد کےساتھ وفاقی حکومت سے ویکسین خرید بھی رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں چین سے 6 لاکھ 80 ہزار کورونا ویکسین کی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو چیک کیا جاتا ہے ، ریپڈ ٹیسٹنگ کے معاملے پر بات چیت چل رہی ہے۔

متعلقہ خبریں