جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سکھر ایکسپریس میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ، مسافر محفوظ

شکارپور : سکھر ایکسپریس کی بوگیوں میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی، تاہم تمام مسافر محفوظ رہے۔

کراچی سے جیکب آباد جانے والی سکھر ایکسپریس کی بوگیوں میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔ آگ لگنے سے دو بوگیوں کو نقصان پہنچا۔

بوگی سے دھواں اٹھنے پر ٹرین کو شکارپور میں سلطان کوٹ اسٹیشن کے قریب روک لیا گیا۔ آگ لگنے کی اطلاع پر مسافر گھبرا کر ٹرین سے نیچے اُتر آئے۔

پولیس نے بتایا کہ ریسکیو کے عملہ نے جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ہے۔ حادثے کے بعد ریلوے اپ اینڈ ڈاؤن ٹریفک معطل ہوگئی تھی۔ آگ کے بعد علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مسافروں کو ریسکیو کیا۔

ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرین میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، آگ بجھانے کے بعد ٹرین کو اپنی منزل کی جانب روانہ کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں