جی ٹی وی نیٹ ورک
اسلام آباد

سینیٹ: پہلی خاتون اپوزیشن لیڈر شیری رحمٰن کو ہٹا دیا

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے راجہ ظفر الحق کو سینیٹ کا نیا اپوزیشن لیڈر مقرر کردیا گیا۔ سینیٹ کی پہلی خاتون اپوزیشن لیڈر اور پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن کو ہٹا دیا

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو درخواست دی گئی تھی کہ ایوان بالا میں ان کے ارکان کی تعداد زیادہ ہے اس لیے ان کی پارٹی کے سینیٹر راجہ ظفرالحق کو اپوزیشن لیڈر بنایا جائے۔

جس پر چیئرمین صادق سنجرانی نے پیپلز پارٹی سے بھی حمایتی ارکان کے دستخط کے ساتھ درخواست طلب کی تھی۔

بعد ازاں چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا میں پہلی خاتون اپوزیشن لیڈر شیری رحمٰن کو ہٹا کر راجہ ظفرالحق کو نیا اپوزیشن لیڈر مقرر کردیا۔

متعلقہ خبریں