شاہد آفریدی کی اہلیہ کے ہمراہ فلائنگ آفیسر مریم مختار شہید کے گھر آمد

شاہد آفریدی

لاہور : شاہد آفریدی نے یوم دفاع کے موقع پر فلائنگ آفیسر مریم مختار شہید کے گھر جا کر شہید کو خراج تحسین پیش کیا۔

پوری قوم نے 54واں یوم دفاع جوش و جذبے سے منایا ملک بھر میں شہری شہدا کے گھر جاکر ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

مزید پڑھیئے : ملک بھر میں یوم دفاع یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جا رہا ہے

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل رانڈر شاہد آفریدی بھی اپنی اہلیہ کے ہمراہ پاک فضائیہ کی شہید خاتون پائلٹ فلائنگ آفیسر مریم مختار کے گھر پہنچے، جہاں انہوں نے مریم مختار کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہیدپائلٹ کو خراج تحسین پیش کیا۔

مزید پڑھیئے : اسٹار کرکٹرز نے پی سی بی کے نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کی حمایت کردی

اپنے ٹویٹر پیغام میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ یوم دفاع تمام پاکستانیوں کے لیے خاص دن ہے، میں نے اس دن کی اہمیت کے پیش نظر شہید پائلٹ مریم مختار کے گھر جاکر اہل خانہ سے ملاقات کی۔ اللہ تعالی شہید کے درجات بلند کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی بہادری اور شجاعت کا قصہ سننا بہترین تجربہ تھا، وہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، پاکستان زندہ باد۔

یاد رہے کہ 24 نومبر 2015 کو 23 سالہ فلائنگ آفیسر مریم مختار کا چینی ساختہ J-7 ٹریننگ طیارہ فنی خرابی کے باعث پنجاب کے علاقے کندیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

مریم نے طیارہ آبادی سے دور لے جانے کے بعد چھلانگ تو لگائی لیکن بلندی کم ہونے کے باعث لگنے والی چوٹوں کے باعث جام شہادت نوش کیا۔ انہیں حکومت کی جانب سے تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔