شوبز شخصیات نے سول اور ملٹری ایوارڈرز وصول کر لئے

کراچی(سوشل میڈیا ویب ڈیسک) یوم پاکستان کے موقع پرصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے زندگی کے مختلف شعبوں میں ملک اور قوم کے لیے اہم خدمات سرانجام دینے والی 18 غیر ملکی سمیت 128 شخصیات کو سول اور ملٹری ایوارڈز سے نوازا تھا۔

تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پرصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے زندگی کے مختلف شعبوں میں ملک اور قوم کے لیے اہم خدمات سرانجام دینے والی 18 غیر ملکی سمیت 128 شخصیات کو سول اور ملٹری ایوارڈز سے نوازا تھا اگرچہ پہلے 127 شخصیات کے لیے اعلیٰ ایوارڈز کا اعلان کیا گیا تھا۔

یوم پاکستان کی تقریب پر جن 128 شخصیات کو ایوارڈز دیے گئے ان میں 8 شوبز شخصیات بھی شامل تھیں جس میں گلوکارعطاء اللہ عیسیٰ خیلوی، اداکارہ ریما خان، گلوکار سجاد علی، اداکارہ بابرہ شریف، مہوش حیات، شبیر جان، افتخار ٹھاکر اور سردار علی ٹکر شامل تھیں۔