جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

صبا قمر اور بلال سعید کے اوپر سے گرفتاری کا خطرا ٹل گیا

گرفتاری

لاہور: صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردئیے گئے۔

 ضلع کچہری لاہور میں مسجد وزیر خان میں شوٹنگ کے معاملے پر سماعت ہوئی ، جس کے بعد عدالت نے اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردئیے۔

عدالت نے دونوں کی جانب سے 30 ہزار روپے کے شورٹی بونڈز جمع کرنے کے بعد وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے۔

یہ بھی پڑھیں مسجد وزیر خان کیس: صبا قمر اور بلال سعید کے وارنٹ گرفتاری جاری

جوڈیشل مجسٹریٹ نے صبا قمر اور بلال سعید کے وکیل کی درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا۔

عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ دونوں 6 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہو۔

صبا قمر اور بلال سعید کے وکلاء نے عدالت میں آئندہ سماعت پر دونوں کو پیش کرنے کی یقین دہائی بھی کروادی گئی۔

یہ بھی پڑھیں مسجد وزیر خان میں عکس بندی؛ مقدمے میں سائبر کرائم کی دفعات شامل کرنے کی سفارش

خیال رہے کہ لاہور کی مسجد وزیر خان میں اداکارہ صبا قمر اور اداکار بلال سعید کے البم کے ایک گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

ویڈیو وائرل ہوتے ہی دونوں فنکاروں کو کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور تھانہ اکبری گیٹ میں دفعہ 295 کے تحت دونوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں مسجد کی سیڑھیوں پر رقص کرنے پر نوجوان گرفتار

متعلقہ خبریں