جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

ون ڈے رینکنگ میں پاکستان نے چھٹی پوزیشن حاصل کرلی

لندن: عالمی کپ حاصل کرنے والی ٹیم انگلینڈ نے عالمی رینکنگ میں بھی اول پوزیشن پر قبصہ برقرار رکھا۔

آئی سی سی نے ورلڈ کپ ختم ہو تے ہی ون ڈے ٹیم اور کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کردی گئی۔

آئی سی سی کی نئی ٹیم رینکنگ میں عالمی چیمپئن انگلینڈ 125 پوائنٹس کے ساتھ اول نمبر پر ہے، بھارتی ٹیم دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے اور آسٹریلیا چوتھے جبکہ جنوبی افریقہ پانچویں نمبر پر ہے۔

پاکستانی ٹیم رینکنگ میں 97 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر مو جود ہے، بنگلہ دیش ساتویں، سری لنکا آٹھویں، ویسٹ انڈیز نویں اور افغانستان دسوین پوزیشن پر براجمان ہے۔

ٹاپ 10 بیٹسمینوں میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا پہلا نمبر برقرار ہے پاکستان کے بابر اعظم بیٹسمینوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

بولرز کی رینکنگ میں بھارتی بولر جسپریت بھمرا پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ ٹاپ ٹین بولرز میں کوئی بھی پاکستانی شامل نہیں ہے۔

آل راؤنڈر کی کیٹیگری میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن پہلے اور پاکستان کے عماد وسیم چوتھے نمبر موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں