جی ٹی وی نیٹ ورک
پنجاب

علیم خان اور میاں محمودالرشید کو سینئر صوبائی وزیر بنائے جانے کا امکان

علیم خان اور میاں محمودالرشید کو سینئر صوبائی وزیر بنائے جانے کا امکان

لاہور: وزیراعظم کی زیر صدارت پنجاب کابینہ سے متعلق مشاورت کے لیے انتہائی اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار سمیت مجوزہ کابینہ اراکین بھی شریک تھے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی کابینہ سے متعلق عمران خان کو بریفنگ دی جس کے بعد وزیراعظم نے پنجاب کابینہ کے لیے 30 ارکان اسمبلی کے انٹرویوز بھی کیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علیم خان اور میاں محمودالرشید کو سینئر صوبائی وزیر بنائے جانے کا امکان ہے جب کابینہ میں یاسمین راشد، اسلم اقبال، فیاض الحسن چوہان، راجا بشارت، حنیف پتافی اور مراد راس کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ کے لیے حتمی ناموں کا اعلان کل کیا جائے گا اور پہلے مرحلے میں کابینہ میں 15 سے 20 وزرا کو شامل کیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں