جی ٹی وی نیٹ ورک
پنجاب

عمران خان اپنی تقاریر میں گھٹیا زبان اور تضحیک آمیز کلمات ادا کرتے ہیں

شہریوں کو گدھا کہنے پر عمران کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی نااہلی اور تقاریر دکھانے پر پابندی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے نارووال جلسے میں شہریوں کو گدھا کہا ہے ، وہ اپنی تقاریر میں گھٹیا زبان اور تضحیک آمیز کلمات ادا کرتے ہیں۔

درخواست گزار نےاستدعا کی ہےکہ عمران خان کی تقاریر لائیو دکھانے پر بھی پابندی عائد کی جائے اور ساتھ ہی عمران خان کو آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کے تحت نااہل قرار دیا جائے

متعلقہ خبریں