عمران خان نے سکھ برادری پر جو احسان کیا وہ ناقابل فراموش ہے : نوجوت سنگھ سدھو

شکر گڑھ : نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ عمران خان نے دنیا بھر کے 14 کروڑ سکھوں کے دل جیت لیے۔ سکندر اعظم نے اپنی طاقت سے دنیا فتح کی، عمران خان آپ لوگوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔ عمران خان نے سکھ برادری پر جو احسان کیا وہ ناقابل فراموش ہے۔

کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے تاریخ رقم کردی ہے۔

نوجوت سنگھ سدھو نے شاعری بھی پیش کی جس کے ذریعے وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے دنیا بھر کے 14 کروڑ سکھوں کے دل جیت لیے، سکندر اعظم نے اپنی طاقت سے دنیا فتح کی، عمران خان آپ لوگوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے دنیا بھر کے سکھوں کے دل جیت لیے، عمران خان نے سکھ برادری پر جو احسان کیا وہ ناقابل فراموش ہے۔ کچھ عمران خان جیسے لوگ ہوتے ہیں جو تاریخ بنایا کرتے ہیں، تقسیم ہند کے بعد پہلی بار پاکستان بھارت سرحد کی رکاوٹیں ختم ہوئیں۔

نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ اگر مسائل جپھی سے حل ہوسکتے ہیں تو سرحدوں پر خون خرابے کی ضرورت نہیں ہے۔