جی ٹی وی نیٹ ورک
Uncategorized

عمر شریف کی صحت سے متعلق انتہائی تشویشناک خبر سامنے آگئی

عمر شریف کی صحت

زرین عمر کا عمر شریف کی صحت سے متعلق کہنا ہے کہ ان کے لیے اگلے 24 گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔

دی لیجینڈ، سپر سٹار، کامیڈی کنگ اور سٹیج آرٹسٹ عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر نے مداحوں سے ان کی صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔

عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر نے فیس بک پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ عمر شریف کے لیے اگلے 24 گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں عمر شریف کی وزیراعظم سے علاج کے لیے مدد کی اپیل

زرین عمر نے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ برائے مہربانی جتنا ہوسکے ان کے لیے دعا کریں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل عمر شریف کا ایک ویڈیو بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں وہ وزیراعظم سے مالی مدد کی اپیل کر رہے ہے۔

عمر شریف نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ’ ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ بہتر علاج کے لیے مجھے باہر ملک جانا چاہئے جو کہ امریکا میں ہوسکتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں عمر شریف کی نئی تصویر نے ان کے مداحوں کو افسردہ کر دیا

ان کا کہنا تھا کہ علاج کے لئے درکار وسائل کے لئے میں وزیراعظم عمران خان سے درخواست کرتا ہوں کہ میری مدد کریں۔

متعلقہ خبریں