جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

عمر شریف کے امریکی ویزے کے لیے دستاویزات جمع کروادیے:جواد عمر

امریکی ویزے

کراچی: جواد عمر کا کہنا ہے کہ عمر شریف کے امریکی ویزے کے لیے دستاویزات جمع کروادیے ہیں۔

معروف اداکار و کامیڈین عمر شریف کے بیٹے جواد عمر نے کہا کہ بیمار والد کو امریکا لے جانے سے متعلق امریکی ویزا کے حصول کے لیے دستاویزات جمع کروادی گیئں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  سندھ حکومت نے عمر شریف کے علاج کیلئے رقم جاری کردی

انہوں نے کہا کہ عمر شریف کے ساتھ ان کی اہلیہ زریں غزل اور وہ خود بھی امریکا جائیں گے۔

جواد عمر نے کہا ہے کہ امریکی ویزے کب موصول ہوں گے اس حوالے سے ٹائم فریم نہیں دے سکتے۔

دوسری طرف، سندھ حکومت نے عمر شریف کے علاج کیلئے 4 کروڑ روپے کی رقم جاری کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں بہت جلد عمر شریف کو ویزا جاری ہوجائے گا: شہباز گل  

متعلقہ خبریں