جی ٹی وی نیٹ ورک
صحت

عید الاضحیٰ کی آمد پر کانگو وائرس کا الرٹ جاری کردیا

اسلام آباد: عیدالاضحیٰ کی آمد قریب آتے ہی گانگو وائرس سراٹھانا شروع کردیتا ہے، کے ایم سی نے اپنے زیر انتظام اسپتالوں میں کانگو وائرس الرٹ جاری کردیا۔ یہ دنیا بھرمیں تیزی سے پھیلنے والی وبائی بیماری ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق کانگو نامی کیڑا بھیڑ، بکری، گائے، بھینس اور اونٹ کی جلد پر پایا جاتا ہے جو جانور کی کھال سے چپک کر خون چوستا رہتا ہے۔ یہ کیڑا اگر انسان کو کاٹ لے یا متاثرہ جانور ذبح کرتے ہوئے انسان کو کٹ لگ جائے تو اس بات کے امکانات کافی حد تک بڑھ جاتے ہیں کہ یہ وائرس انسان میں منتقل ہوجائے۔

اس کیڑے کے کاٹنے کے بعد وائرس انسانی جسم میں داخل ہوکر تیزی سے سرایت کرجاتا ہے۔ اس وائرس سے سر درد، متلی، قے، بھوک میں کمی، نقاہت، کمزوری اور غنودگی، منہ میں چھالے، اور آنکھوں میں سوجن ہوجاتی ہے، متاثرہ شخص کے جسم کے مختلف حصوں سے خون نکلنے لگتا ہے، جگر اور گردے کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں اور یوں مریض موت کے منہ میں چلا جاتا ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگر اس مرض کا بروقت علاج کرالیا جائے تو متاثرہ شخص صحت مند ہوسکتا ہے تاہم علاج کے لیے پابندی ضروری ہوگی۔

متعلقہ خبریں