جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

فائر بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی بھارت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے : ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارت کی فائرنگ سے کشمیریوں کو بچانے کیلئے پاک فوج تمام اقدامات کرے گی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی میڈیا ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کنٹرول لائن پر فائر بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی بھارت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔ پاک فوج نے بھارت کی جانب سے فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا ہمیشہ بھرپور جواب دیا ہے اور آئندہ بھی دیا جائے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے معصوم کشمیریوں کو نشانہ بنانے کے خلاف پاک فوج ہمیشہ کشمیریوں کی دفاع کیلئے پیش پیش ہوگی۔ لائن آف کنٹرول پر بھارت کی فائرنگ سے کشمیریوں کو بچانے کیلئے پاک فوج تمام اقدامات کرے گی۔

متعلقہ خبریں