جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

فاطمہ بھٹو کا گڑھی خدا بخش کا دورا، مزار پر حاضری اور فاتحہ خوانی

لاڑکانہ : مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو نے گڑھی خدا بخش کا دورا، مزار پر حاضری اور فاتحہ خوانی کی۔

پیپلزپارٹی شہید بھٹو کی رہنماء مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو کی گڑھی خدا بخش میں آمد ہوئی۔ فاطمہ بھٹو نے شہداء کی مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

گڑھی خدا بخش میں فاطمہ بھٹو کی آمد پر پیپلزپارٹی شہید بھٹو گروپ کے کارکنان جمع ہوگئے۔

فاطمہ بھٹو لاڑکانہ مین 2 دن قیام کرے گی اور شہریوں سے ملاقات بھی کریں گی۔ فاطمہ بھٹو طویل عرصے کے بعد لاڑکانہ کا دورہ کر رہی ہیں، اس دوران مختلف شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں اور تعزیت کریں گی۔

لاڑکانہ کے سیاسی حلقوں نے فاطمہ بھٹو کے دورے کو سیاست میں اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ فاطمہ بھٹو المرتضیٰ ہاؤس میں لاڑکانہ کی سیاسی صورتحال پر پارٹی اجلاس بلائیں۔

واضح رہے کہ فاطمہ بھٹو نے پاکستان کی سیاست میں قدم نہ رکھنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

متعلقہ خبریں